4 دسمبر، 2009، 11:01 AM

رابرٹ گیٹس

افغانستان میں فوجیوں کی تعداد33ہزار تک بڑھائی جا سکتی ہے

افغانستان میں فوجیوں کی تعداد33ہزار تک بڑھائی جا سکتی ہے

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات کئے جانیوالے فوجیوں کی تعداد33ہزار تک کی جا سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات کئے جانیوالے فوجیوں کی تعداد33ہزار تک کی جا سکتی ہے۔

گیٹس کے مطابق  پاکستان کی سرحد کے ساتھ القاعدہ کی حمایت رکھنے والی تنظیموں کی موجودگی تشویش کی بات ہے،اس لئے القاعدہ اور اس کے نظریات کو ہر حال میں شکست دینا ہوگی،افغانستان کو ماضی کی طرح درمیان میں نہیں چھوڑسکتے، تاہم افغانستان کی حفاظت افغان شہریوں کو خود کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ طالبان شدت پسندوں اور القاعدہ کو امریکی خفیہ ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے اور امریکہ کا مقصد القاعدہ اور طالبان نہیں بلکہ پاکستان کا ایٹمی اثآثہ ہے جس تک پہنچنے کے لئے امریکہ نے طالبان اور القاعدہ کو اپنا آۂہ کار بنا رکھا ہے اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور القاعدہ ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں۔

 

News ID 994693

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha